الشفاء ہسپتال میں اسرائیلی آپریشن پانچویں روز میں داخل ہو گیا ہے، اسرائیلی فوج نے سینکڑوں مریضوں، بے گھر فلسطینیوں اور طبی عملے کو انخلا کا حکم دے دیا۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ غزہ شہر کے الشفاء ہسپتال پر محاصرے مزید کئی دن تک جاری رہے گا۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے ایک بیان میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ حماس ہسپتال کے اندر موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم عمارت میں موجود ’دہشت گردوں‘ سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج عمارت میں پھنسے تقریباً 220 مریضوں کو دوسری جگہ منتقل کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا اسرائیلی فوج نے الشفا میں 500 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے، جن میں سے 358 حماس اور ’اسلامی جہاد کے دہشت گرد‘ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے’“انتہائی سینئر عہدیداروں’ کو گرفتار کیا ہے جن سے پوچھ گچھ کے بعد ان کا نام ظاہر کیا جائے گا