eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

رمضان کے مہینے میں سستا آٹا فروخت کرنے پر جرمانہ

شہر قائد میں آٹا سستا فروخت کرنے پر بھی پابندی لگ گئی ہے، کمشنر کی ٹیم نے ایک دکاندار پر جرمانہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جوڑیا بازار میں سستا آٹا فروخت کرنے پر کمشنر کی ٹیم نے دکان دار پر جرمانہ کر دیا۔

ہول سیل گروسرز نے جرمانوں پر احتجاج کیا اور ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے، چیئرمین ہول سیل گروسرز عبدالرؤف نے کہا کہ کمشنر کی ٹیم نے سستا آٹا فروخت کرنے پر جرمانہ کر دیا ہے، آٹے کی سرکاری قیمت 123 ہے، ہم 115 میں فروخت کر رہے تھے۔

چیئرمین ہول سیل گروسرز نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں بھی غریبوں کو سستا آٹا دینے پر جرمانہ کرنا ظلم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button