پاکستانی اداکار نعمان اعجاز نے ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے شوبز ستاروں کو طنزیہ مبارکباد دی ہے۔
انسٹاگرام پر اداکار نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ چادر اوڑھے صوفے پر بیٹھے مسکرا رہے ہیں۔
پوسٹ کی کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ جن دوستوں کو ستارہ امتیاز ملا وہ سب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ساتھ ہیں انہوں نے لکھا کہ انہیں لگتا ہے کہ ان ایوارڈز دینے والوں کو بھی ستارہ جرات ملنا چاہئے۔
واضح رہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یوم پاکستان کے موقع پر صحت، تعلیم، ادب، صحافت، فنون لطیفہ سمیت مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر ملکی اور غیر ملکی شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا تھا۔