eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

وزیراعظم شہباز شریف کی روسی صدر پیوٹن کو دورۂ پاکستان کی دعوت

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ متعدد شعبوں بالخصوص توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔

اسلام آباد میں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے روس کے صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔

وزیراعظم نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ماسکو سٹی ہال حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اس المناک گھڑی میں روس کے ساتھ کھڑا ہے۔

اس موقع پر شہباز شریف نے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کے لیے ایک وفد پاکستان بھیجنے پر زور دیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں کی نشاندہی کی جا سکے۔

ملاقات میں وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات کا ذکر بھی کیا۔

ملاقات میں روسی سفیر نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ روس پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے۔

روسی سفیر کا کہنا تھا کہ توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے علاوہ روس تعلیم اور ثقافت میں بھی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button