eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

بشریٰ بی بی کا صرف ایک وی لاگر سے علیحدگی میں بات کرنے پر اصرار

بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے صرف ایک وی لاگر سے علیحدگی میں بات کرنے پر اصرار کیا۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ میڈیا نمائندگان کے سامنے وی لاگر سے بات نہیں کرنا چاہتی۔

جیل انتظامیہ نے علیحدگی میں وی لاگر سے بات کرانے سے معذرت کر لی۔

بشریٰ بی بی صحافیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے وی لاگر سے بات کرتی رہیں۔

بشریٰ بی بی کے رویے پر صحافیوں نے بانی پی ٹی آئی سے احتجاج کیا۔

جس پر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے میڈیا کو کبھی ڈیل نہیں کیا، ان کی باتوں کو سنجیدہ نہ لیں، صحافی بشریٰ بی بی کی باتوں کا برا نہ منائیں۔

بشریٰ بی بی نے کہا کہ میرے امریکی ایجنٹ ہونے سے متعلق پارٹی میں باتیں پھیلائی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی آج سماعت کے موقع پر بشریٰ بی بی کو سیکیورٹی میں بنی گالہ سے اڈیالہ جیل پہنچایا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button