eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

امریکی سفارتخانے کے وفد کا اڈیالہ جیل کا دورہ٬ بدنام زمانہ قیدی باہر جانے کو؟

امریکی سفارتخانے کے وفد نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا۔

جیل ذرائع کے مطابق امریکی سفارتخانے کے 3 رکنی وفد کو مجرم ظاہر جعفر تک قونصلر رسائی دی گئی، وفد کی مجرم ظاہر جعفر سےملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ روم میں کرائی گئی۔

جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکی سفارتخانے کے وفد میں مائیکل مرفی، اسامہ حنیف اور نوید غازی شامل تھے، 30 منٹ ملاقات کے بعد امریکی سفارتخانےکا وفد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا۔ یاد رہے کہ مجرم ظاہر جعفر سابق سفارتکار کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں عدالتی سزا کے بعد قید ہے۔

نور مقدم کو قتل کرنے والا ظاہر جعفر امریکی شہریت بھی رکھتا ہے جس نے اپنی سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button