سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 8 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 8 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک دہشت گردسیکیورٹی فورسزپرحملوں،شہریوں کےقتل میں ملوث تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں سےہتھیار اور دھماکا خیز مواد برآمد بھی ہوا، تاہم مقامی افرادنے دہشتگردوں کےخلاف آپریشن کوسراہا۔
یاد رہے گذشتہ ماہ کے آخر میں ڈی آئی خان میں ہی سیکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے تھے، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔