eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

باپ کے سامنے بیٹی کو قتل کرنے والے ڈکیت دونوں بھائی مقابلے میں ہلاک

باپ کے سامنے بیٹی کو قتل کرنے والے 2 ڈاکو مقابلے میں ہلاک ہوگئے، دونوں کا تعلق ٹوپی گینگ سے تھا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ ٹوپی گینگ کے کارندے شاہدرہ ٹاؤن میں فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے، ڈکیتوں نے مزاحمت پر گزشتہ روز باپ کے سامنے بیٹی کو قتل کیا تھا۔

جاں بحق انیقہ والد کے ساتھ دودھ لینے آئی تھی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے والد کے سامنے بیٹی کے قتل کا نوٹس لیا تھا۔

ٹوپی گینگ نے 4 دن قبل کانسٹیبل کو بھی شہید کیا تھا۔ ڈاکو شہید اہلکار کی سرکاری رائفل بھی لے کر فرار ہوئے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ ٹوپی گینگ نے گزشتہ چند روز میں 5 افراد کو قتل کیا جب کہ متعدد افراد کو زخمی کیا۔

مارے گئے دونوں ڈاکو کے بارے میں پولیس نے بتایا کہ دونوں آپس میں بھائی تھے، ہلاک ڈکیت حیدر اور عباس ریکارڈ یافتہ بھی تھے، ڈاکوؤں نے مزاحمت پر باپ کے سامنے بیٹی کو قتل کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button