عید کی چھٹیوں پر جانے کے لیے گھر چھوڑنے سے قبل احتیاطی تدابیر ضروری ہیں، اس سلسلے میں ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عید کی چھٹیوں پر سیکیورٹی سے متعلق ویڈیو پیغام میں ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد نے ہدایت کی ہے کہ چھٹیوں پر جانے والے مناسب انتظامات کے ساتھ گھر چھوڑیں۔
انھوں نے کہا گھر چھوڑنے سے پہلے اخبار والے کو بتائیں کہ گھر میں اخبار نہ پھینکے، گھر چھوڑنے سے پہلے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں اطلاع بھی دیں، اور گھر کو مکمل لاک کریں اور تسلی کر کے ہی چھوڑیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز نے اس حوالے سے بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی کہ کسی کو بھی ہرگز ہرگز نہ بتائیں کہ آپ چھٹیوں پر جا رہے ہیں۔