eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

سال 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہوگا

سال 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہوگا اور یہ اگلے 20 سال تک دوبارہ دکھائی نہیں دے گا، اس کا دورانیہ 4 منٹ 27 سیکنڈ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ 

یہ سورج گرہن سب سے پہلے میکسیکو میں مقامی وقت کے مطابق دن میں 11؍بجے کے بعد ہوگا، اس وقت چاند سورج کے سامنے آجائے گا اور زمین کے کچھ حصے میں اندھیرا چھا جائے گا۔

سورج گرہن امریکا اور کینیڈا میں بھی نظر آئے گا تاہم یہ کہیں مکمل تو کہیں جزوی ہوگا۔

مکمل سورج گرہن چونکہ 8 اور 9 اپریل کے درمیان ہوگا اس لیے پاکستان میں رات ہونے کے سبب اس کا مشاہدہ نہیں کیا جا سکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 42 منٹ پر ہوگا، 11 بجکر 17 منٹ پر سورج گرہن عروج پر ہوگا، جبکہ سورج گرہن کا اختتام رات 1 بجکر 52 منٹ پر ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button