eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

ہندو مذہب کے پیروکار بگ باس سٹار کا ستائیسویں کا روزہ رکھنے کا انکشاف

مقبول ترین بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 16 سے شہرت حاصل کرنے والے شیو ٹھاکرے نے روزہ رکھنے کا انکشاف کیا ہے۔

ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے بھارتی ٹی وی اسٹار شیو ٹھاکرے کے انٹرویو کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں صحافی نے اُن سے پوچھا کہ آپ کی ماہِ رمضان کے حوالے سے کچھ یادیں ہیں؟

اس سوال کے جواب میں شیو ٹھاکرے نے کہا کہ میرا ایک مسلمان دوست ہے تو ہم سب دوست رمضان میں اُس کے گھر جاتے ہیں، ہم سحری تک جاگتے ہیں اور پھر میرے دوست کی امی ہم سب دوستوں کو ایک ساتھ بیٹھا کر ہمیں سحری کے لیے کھانا دیتی ہیں۔
شیو ٹھاکرے نے کہا کہ میرے دوست کی امی مجھے بالکل میری سگی ماں کی طرح کھانا دیتی ہیں، میرا خیال رکھتی ہیں، مجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں اپنے مسلمان دوستوں کے ساتھ رمضان کا 27واں روزہ لازمی رکھتا ہوں کیونکہ مسلمان کہتے ہیں کہ یہ بڑی رات ہوتی ہے، اس روزے کی رات کو سچے دل سے مانگی گئی ہر دلی مراد لازمی پوری ہوتی ہے۔

شیو ٹھاکرے نے مزید کہا کہ مجھے رمضان کے بعد، سب سے زیادہ انتظار شیر خورمے کا ہوتا ہے اور میں اسے کھانے کے لیے ہر وقت تیار رہتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button