eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

لڑکیاں علی ظفر٬ عاطف اسلم سے ایسی ایسی جگہ آٹو گراف لیتیں کہ بندہ حیران رہ جائے

سابق اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ خواتین کو مکھیاں کہنے کے بیان سے اتفاق کرتی ہوں۔

رابی پیرزادہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ تمام خواتین نہیں بلکہ کچھ خواتین ایسی ہوتی ہیں جن کی وجہ سے سب خواتین کو برا سمجھا جاتا ہے۔ خواتین اداکاروں اور گلوکاروں کے ساتھ چپک جاتی ہیں اور ان کے ساتھ تصاویر بنوانے کے لیے الٹی سیدھی حرکتیں کرتی ہیں۔
رابی پیرزادہ کا مزید کہنا تھا کہ جب میں علی ظفریا عاطف اسلم کے ساتھ کنسرٹ کرتی تھی تو لڑکیاں آکر گلوکاروں سے چپک جاتی تھیں اورایسی ایسی جگہ آٹوگراف لیتی تھیں کہ بندہ حیران رہ جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اداکاروں اور گلوکاروں کو نہ صرف غیر شادی شدہ بلکہ شادی شدہ اور یہاں تک کہ پانچ بچوں کی مائیں بھی پیغامات بھیجتی ہیں اور ان سے اظہار عشق کرتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button