eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

ایران کا حملہ، اسرائیل نے بڑے نقصان کا اعتراف کرلیا

ایرانی حملے اسرائیلی ائیر بیس کو نقصان پہنچانے میں کامیاب ہوگئے، اسرائیل نے ائیربیس کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کر لیا۔ تصاویر اور وڈیوز جاری کر دیں۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پانچ ایرانی میزائلوں سے نیوایتم ائیر بیس کے تین رن ویز کو نقصان ہوا، نیوایتم ائیر بیس اسرائیل کا سب سے بڑا جنگی بیس ائیر بیس ہے۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کے اُس فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جہاں پر دمشق کے ایرانی سفارتخانے پر حملہ کیا گیا تھا، امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا امریکی فوج نے اسرائیل پر حملے کے لیے بھیجے گئے اسی سے زائد ڈرونز اور چھ بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کیا۔

میزائلز اور ڈرونز ایران اور یمن سے بھیجے گئے تھے، اسرائیل پر تین سو سے زائد ڈرونز اور میزائل حملے کیے گئے، ایران نے پچاس فیصد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔

امریکہ کے علاوہ برطانیہ اور فرانس نے بھی ایرانی ڈرونز اور میزائلوں کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ اردن کے لڑاکا طیاروں نے بھی شمالی اور وسطی اردن سے اسرائیل کی طرف جاتے درجنوں ایرانی ڈرونز مار گرائے۔ ایرانی میزائلوں کے کچھ ٹکڑے عراق کے کرد ریجن سے بھی ملے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button