eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

سعودیہ نے امریکا کے ساتھ عمران حکومت گرائی٬ مروت کے بیان پر پی ٹی آئی پریشان

گذشتہ روز پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے ایک مقامی نجی ٹی وی پر اینکر غریدہ فاروقی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ عمران خان کی حکومت کے خاتمے یا ’رجیم چینج میں امریکہ کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کا بھی ہاتھ تھا‘۔ انھوں نے سعودی عرب کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے عزم کو بھی اسی سلسلے کی کڑی قرار دیا ہے۔

اس موقع پر میزبان کے ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ’جو بائیڈن یہ چاہتے تھے اور سعودی عرب ہمیشہ سے ان کا بغل بچہ رہا ہے اور انھی کے اشاروں پر خطے میں ان کے مقاصد کو پورا کرتا ہے۔‘

یاد رہے یہ الزام ایک ایسے وقت میں لگایا گیا ہے جب سعودی عرب کے وزیرِخارجہ پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے ہوئے تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مطابق ’سعودی وفد کے دورے کے نتیجے میں پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی۔
دوسری جانب پی ٹی آئی نے اس بیان سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا بیان نہ تو پارٹی پالیسی ہے اور نہ ہی کسی نے شیر افضل مروت کو ایسا بیان دینے کا کہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button