اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے اپنے دورہ کراچی کے دوران قائد اعظم کے مزار پرحاضری دی، پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کئے۔
اس موقع پر ان کے ساتھ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے۔
صدر سید ابراہیم رئیسی مزار قائد سے وزیر اعلیٰ ہاؤس پہنچیں گے جہاں ان کی وزیر اعلیٰ سندھ اور کابینہ کے ارکان سے ملاقات ہوگی۔
اس دوران ایرانی صدر کو جامعہ کراچی کی جانب سے اعزازی ڈاکٹریٹ کی سند سے نوازا جائے گا اور وزیر اعلی ہاؤس میں شاندارعشائیہ بھی دیا جائیگا ۔
شیڈول کے مطابق صدر سید ابراہیم رئیسی کل صبح کراچی سے روانہ ہوجائیں گے۔