eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

"ہم ساتھ جیئیں گے اور ساتھ مریں گے” بیوی کی موت سے دلبرداشتہ ہوکر شوہر نے خودکشی کرلی

بھارتی میڈیا کے مطابق 36 سالہ یوگیش اور مانی کماری کی شادی 6 ماہ قبل ہوئی تھی، مانی پیشے کے اعتبار سے اسپتال کی پیرا میٹک اسٹاف (نرس) تھی جب کہ یوگیش ایک ٹیچر تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مانی کماری اپنے اسپتال ہی جارہی تھی کہ سڑک پر ایک موٹر سائیکل نے اسے ٹکر مار دی جس سے اس کی موت ہوگئی

پولیس کے مطابق اہلیہ کی موت کی خبر شوہر یوگیش کو دی گئی تو اس نے لاش کو گھر لے جانے کے بعد خود کو کمرے میں بند کرلیا، پڑوسیوں نے یوگیش کے کمرے کا دروازہ کھٹکھٹایا، کوئی جواب نہ ملنے پر دروازہ توڑ کر کمرے میں داخل ہوئے تو یوگیش کو چھت کے پنکھے سے لٹکا ہوا پایا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ پڑوسیوں کے اطلاع دینے کے بعد پولیس نے یوگیش کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

پولیس کے مطابق یوگیش کے کمرے سے ایک خط بھی ملا جس میں لکھا تھا کہ ہم ساتھ جیئیں گے اور ساتھ مریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button