سائنسدانوں نے 4 کروڑ 70 لاکھ (47 ملین) سال پرانے دنیا کے سب سے بڑے سانپ کی باقیات دریافت کر لیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ سانپ صدیوں قبل بھارت میں گجرات کے حصے میں پائے جاتے تھے جسے ہندو مذہب میں پائے جانے والے سانپ واسوکی کے نام سے منسوب کرتے ہوئے واسوکی انڈیکس کا نام دیا گیا ہے۔
دنیا کے سب سے بڑے سانپ کی باقیات انڈین انسی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی رورکی (IITR) کے ماہرین کی جانب سے دریافت کی گئی ہیں جسے جرنل سائنٹیفک رپورٹ میں شائع کیا گیا ہےرپورٹ کے مطابق دریافت کیے گئے سانپ کی لمبائی 10سے 15میٹر ہے اور یہ سانپ 47ملین سال پرانا ہے، یہ سانپ اس وقت دنیا کے جغرافیہ میں پائے جاتے تھے جب دنیا آج کی دنیا سے بہت مختلف تھی، ان سانپوں کی لمبائی کا موازنہ Titanoboa کے سائز کے ساتھ کیا جا رہا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق ان سانپوں کا جسم چوڑا اور بیلن نما ہوتا تھا جو اپنے شکار پر سست روی سے حملہ کرتا تھا، یہ سانپ گرم آب و ہوا والے علاقوں کے مکین تھے