eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں زیر سماعت کیسز میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے۔

نمٹائے گئے کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے سپریم کورٹ میں زیر التوا تھے۔ 22 تا 26 اپریل 49 کیسز سپریم کورٹ رجسٹری میں سماعت کے لیے مقرر تھے۔

یہ کیسز سول، کریمنل ،کنٹریکٹ پر ملازمین کی بھرتیوں اور زمینوں سے متعلق تھے۔

چیف جسٹس نے عمارتوں کے باہر، شاہراہوں اور فٹ پاتھ سے تجاوزات کے خاتمے کا بھی حکم دیا تھا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button