eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

پاکستان کا خلائی سفر ، خلائی تحقیق کے میدان میں اہم پیشرفت

پاکستان چین کے قمری مشن چانگ 6 کے ذریعے مصنوعی سیارہ خلا میں چھوڑے گا، مشن کی کامیابی چاند کے جنوبی قطب سے اہم سیمپلز کے حصول کا پہلا موقع ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلائی سفر اور خلائی تحقیق کے میدان میں اہم پیشرفت سامنے آئی، پاکستان چین کے قمری مشن چانگ ای 6 کا حصہ بن گیا۔

پاکستان اپنا نیا مصنوعی سیارہ آئی کیوب قمر جلد خلا میں چھوڑے گا، پاکستان چین کےقمری مشن چانگ 6 کے ذریعے مصنوعی سیارہ خلا میں چھوڑے گا۔

قمرآئی کیوب پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی اور سپارکوکےاشتراک سے تیار کیا گیا ، ایشیاپیسیفک اسپیس کو آپریشن آرگنائزیشن اور شنگھائی جیاو ٹونگ یونیورسٹی نے بھی آئی کیوب تیار کیا۔

چانگ ای 6 کا بنیادی مشن چاندکےجنوبی قطب سےقمری گرداورچٹانوں کےسیمپلزکاحصول ہے، چانگ ای 6چاند کے جس حصے پر اترے گا وہ زمین سے دکھائی نہیں دیتا۔

مشن کی کامیابی چاند کے جنوبی قطب سے اہم سیمپلز کے حصول کا پہلا موقع ہو گا، چانگ ای 6 اور زمینی کنٹرول روم میں مواصلاتی رابطے بہتر بنانے کیلئےخصوصی سیارہ بھی چھوڑا جائے گا۔

پاکستانی مصنوعی سیارےکےساتھ فرانس،اٹلی ،سویڈن کے پے لوڈز بھی خلا میں چھوڑے جائیں گے ، چانگ ای 6 اسپیس کرافٹ اوربٹر ،لینڈر،اسینڈر اور ری اینٹری موڈیول پر مشتمل ہے۔

چانگ ای6 مشن کولاوگ مارچ فائیو راکٹ کے ذریعے خلا میں پہنچایا جائے گا ، لانگ مارچ 5 راکٹ پر چینی ،فرانسیسی ، یورپی خلائی اداروں کےساتھ پاکستان کے سپارکو کا لوگو بھی بنایا گیا ہے۔

قمری مشنزکی تاریخ میں پہلی بار چاند کے انتہائی جنوبی حصے سےسیمپلزکےحصول کی کوشش کی جائے گی۔

چانگ ای 6 مشن کیلئے لانگ مارچ 5راکٹ کو لانچرپر پہنچا دیا گیا ہے اور چانگ ای 6 مشن کی روانگی کیلئے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہیں ، جہاں مئی کے شروع میں لانچنگ متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button