eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

20 سال سے اسرائیل میں قید فلسطینی نے بڑا اعزاز پا لیا

اسرائیل میں 20 سال سے قید فلسطینی مصنف باسم خندقجی نے ایک بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل میں 20 سال سے پابند سلاسل فلسطینی مصنف باسم خندقجی نے عربی فکشن کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق باسم خندقجی کو انٹرنیشنل فکشن فار انٹرنیشنل پرائز 2024 کا  ایوارڈ ان کے ناول ’اے ماسک، دی کلر آف دی اسکائی‘ پر دیا گیا ہے جس کا اعلان ابوظہبی کی ایک تقریب کے دوران کیا گیا۔

مذکورہ ایوارڈ کو باسم خندقجی کی جانب سے لبنان میں کتاب کے پبلشر دارالادب کے مالک رانا ادریس نے وصول کیا۔

اسرائیل کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلوس میں 1983 میں پیدا ہونے والے باسم خندقجی کو 2004 میں گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں تل ابیب میں ایک بم دھماکے کے الزام میں سزا سنائی گئی اور جیل بھیج دیا گیا۔

فلسطینی مصنف نے دوران قید انٹرنیٹ کے ذریعے اپنی یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کی۔ مقابلے میں 133 ناولوں میں سے خندقجی کے ناول کو منتخب کیا گیا۔

جیوری کے سربراہ نبیل سلیمان نے کہا کہ یہ ناول ’خاندان کی تقسیم، نقل مکانی، نسل کشی اور نسل پرستی کی ایک پیچیدہ اور تلخ حقیقت کو بیان کرتا ہے۔

باسم نے اپنی گرفتاری تک 21 سال کی چھوٹی عمر میں کئی مختصر کہانیاں لکھیں جب کہ قید ہونے کے بعد انہوں نے شعری مجموعے لکھے جن میں ’ریچوئل آف دی فرسٹ ٹائم‘ اور ’دی بریتھ آف ناکٹرنل پوئم‘ شامل ہیں جب کہ وہ اس سے قبل تین ناول بھی لکھ چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button