گرین پارٹی سے تعلق رکھنے والی امریکہ کے صدارتی انتخابات کی نامزد امیدوار جِل اسٹین Jill Stein کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسٹین نے اتوار کو میسوری کے سنٹ لوئیس میں واقع واشنگٹن یونیورسٹی میں، فلسطین کے حامیوں کے اجتماع میں شرکت کی جس کے سبب ان کو گرفتار کرلیا گيا-
اناطولیہ نیوز ایجنسی کے مطابق جِل اسٹین بھی ان سو سے زیادہ افراد میں شامل ہیں جن کو واشنگٹن یونیورسٹی کے احاطے میں پولیس حملے کے دوران گرفتار کیا گیا ہے- اس ترجمان نے مزید کہا کہ دو ہزار چوبیس کے امریکی صدارتی انتخابات کے لیے گرین پارٹی کی امیدوار جِل اسٹین کو انتخابی کمیٹی کے مینیجر اور ان کے معاون کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ یونیورسٹی آف واشنگٹن کے مظاہرین، بوئنگ کمپنی میں اپنی یونیورسٹی کی سرمایہ کاری روکے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے کہ جو اسرائیل کو غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے لئے ہتھیار فراہم کر رہی ہے۔
اس ترجمان نے مزید کہا کہ اسٹین کی انتخابی ٹیم طلباء کے مطالبات اور ان کے پرامن مظاہروں کی حمایت کرتی ہے۔ سوشل میڈیا پر آنے والی تصاویر میں، مسلح پولیس افسران کو اسٹین کو سائیکل پر گزرنے سے روکنے کی کوشش کرتے دکھایا گیا ہے۔