امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ بدامنی اور معاشی بربادی کے خاتمے کا واحد راستہ 8 فروری کو بروقت انتخابات کا انعقاد ہے۔
لوئر دیر میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ گیارہ سینیٹرز پچیس کروڑ عوام کی قسمت کا فیصلہ نہیں کر سکتے، نگراں حکومت جتنی دیر رہے گی قوم کی مصیبتوں میں اضافہ ہوگا۔
سراج الحق نے کہا کہ ملک کے مسائل کا واحد بروقت انتخابات میں ہے، ملک بچانا ہے تو آئین کے مطابق شفاف اور بروقت انتخابات کروانا ہوں گے۔
انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ امت کو متحد کرنے کیلیے قطر میں اسلامی ممالک کی تحریکوں کا اتفاق ہوا ہے، امریکا اسرائیل کے ساتھ فلسطینیوں کی نسل کشی میں برابر کا شریک ہے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ 58 اسلامی ممالک اور پونے 2 ارب مسلمان فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش ہیں، امریکا، اسرائیل، بھارت و دیگر ملک دشمنوں کے مقابلے کیلیے عوام جماعت اسلامی کو ووٹ دیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کے حکمران امریکا اور اسرائیل کی صف میں کھڑے ہیں۔