eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

نشہ آور چیز کھلا کر ذہنی مر یض خاتون سے اجتماعی زیادتی

پل گھراٹ میں ذہنی مر یضہ کو نشہ آور چیز کھلا کر اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے کا اندوہناک واقعہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے قریب پل گھراٹ گاؤں میں ذہنی مر یضہ کو ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ خاتون کی عمر 22 سے 23 سال کے درمیان بتائی جاتی ہے۔

ایم او ٹی ایچ کیو اسپتال کی جانب سے بتایا گیا کہ خاتون کو نشہ آور چیز دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ذہنی مریض خاتون پر تشدد بھی کیا گیا۔

پولیس کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ایف آئی آر میں نامزد 4 میں سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button