eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

جج محمد بشیر نے ریٹائرمنٹ تک چھٹیاں مانگ لیں٬ وجہ دلچسپ

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنی ریٹائرمنٹ تک میڈیکل لیو مانگ لی جس کی وجہ انہوں نے طبیعت کی خرابی کو بیان کیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی طبیعت کی ناسازی کا معاملہ سامنے آیا ہے، جج محمد بشیر نے اپنی ریٹائرمنٹ تک کی میڈیکل لیو مانگ لی ہیں، وہ 14 مارچ 2024ء کو ریٹائرڈ ہو رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق جج محمد بشیر نے 24 جنوری سے 14 مارچ تک چھٹیوں کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ اور وزارت قانون انصاف کو خط لکھ دیا، جج محمد بشیر کی جانب سے لکھا گیا خط ہائی کورٹ اور وازرت قانون انصاف کو موصول ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جج محمد بشیر نے لکھا ہے کہ طبعیت کی ناسازی کے باعث ڈیوٹی سرانجام نہیں دے سکتا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button