eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی جناح پارک میں ذوالفقار علی بھٹو کے پھانسی گھاٹ کی جگہ پر حاضری

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما جناح پارک پہنچ گئے جس کے بعد انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کے پھانسی گھاٹ کی جگہ پر حاضری دی۔

خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ اور امتیاز صفدر وڑائچ جناح پارک پہنچے تھے۔

جناح پارک میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ذوالفقار علی بھٹو کے حق میں نعرے لگائے۔

یاد رہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو 4 اپریل 1979ء کو جہاں پھانسی دی گئی تھی اب وہاں جناح پارک ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل سے متعلق صدارتی ریفرنس پر اپنی مختصر رائے جاری کی تھی۔

سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کا ٹرائل شفاف نہیں تھا، لیکن فیصلہ کالعدم ہوسکتا ہے نہ تبدیل کرنے کا کوئی قانونی طریقہ کار موجود ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button