eade58a677c44a8c91a09caecb3b1ac9

آن لائن ٹریڈنگ کی جانب اہم قدم : اسٹیٹ بینک کا بڑا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے وژن 2028 کے تحت انٹربینک فارن ایکسچینج (ایف ایکس) مارکیٹ کے لیے سینٹر لائزڈ فارن ایکسچینج ٹریڈنگ پلیٹ فارم کا اعلان کردیا گیا۔

اسٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق پلیٹ فارم کے قیام کا مقصد انٹر بینک مارکیٹ میں آن لائن سسٹم فراہمی ہے، پلیٹ فارم پر انٹربینک میں بولی اور پیشکش کی شفافیت کو فروغ ملے گا۔

مذکورہ جدید سسٹم سے انٹربینک فاریکس مارکیٹ میں شفافیت میں اضافہ ہوگا، پلیٹ فارم تمام مجاز ڈیلرز کے لئے قابل رسائی ہوگا۔

اس اقدام کا مقصد انٹربینک مارکیٹ میں ایف ایکس ٹریڈنگ کے لیے ایک مرکزی تجارتی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جو کہ قیمت سے بروقت باخبر رکھے گا۔

ایف ایکس میچنگ پلیٹ فارم کا قیام انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ کی وسعت اور شفافیت کو بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف کو فاریکس ٹریڈنگ کا آن لائن پلیٹ فارم کا پلان دے دیا گیا ہے جو جنوری 2024 کے آخر تک شروع کردیا جائے گا۔

انٹربینک مارکیٹ میں تمام غیرملکی کرنسی کی آن لائن ٹریڈنگ ہوگی، پاکستان نے زرمبادلہ مارکیٹ میں اصلاحات پر آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button