ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ کی بحالی کا مطالبہ کر دیا۔
ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ پاکستانی حکام سماجی رابطے کی سائٹ ایکس کو فوری بحال کریں، ایکس کی بندش مختلف سیاسی جماعتوں کی رائے کو دبانے کی کوشش ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا سائٹس کی بندش آزادی اظہار کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔